Emirates Airline passenger flight

خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک کے شہری اب شناختی کارڈ پر امارات داخل ہو سکیں گے

دبئی ( یو اے ای اردو – 29 اپریل 2022 – ارشد فاروق بٹ ) نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے مختلف سرحدی راستوں سے ملک میں داخل ہونے کے تازہ ترین طریقہ کارکا اعلان کیا ہے۔

نیا طریقہ کار 29 اپریل جمعہ سے نافذ العمل ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت اماراتی شہری اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے اپنا شناختی کارڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

دونوں اداروں نے اس بات پر زور دیا کہ تازہ ترین طریقہ کار کا مقصد جی سی سی کے شہریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے جو ملک کی کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کے مطابق اور پائیدار بحالی اور معمول پر واپسی کی کوششوں کاحصہ ہے۔

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا تعارف

خلیج تعاون کونسل ایک علاقائی حکومتی، سیاسی اور اقتصادی اتحاد ہے جو بحرین ، کویت ، عمان ، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ممالک پر مشتمل ہے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔