DAMASCUS

دمشق کے نیشنل میوزیم کے دروازے عوام کے لیے دوبارہ کھل گئے

دمشق (نیٹ نیوز) شام کے نیشنل میوزیم کا کچھ حصہ خانہ جنگی کے باعث6 سال تک بند رہنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے شروع میں صدر بشار الاسد کی افواج نے دارالحکومت پر مکمل طور پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا تھا تاہم ملک کے کچھ حصوں میں اب بھی لڑائی جاری ہے۔
شام میں سات سال سے جاری خانہ جنگی سے ساڑھےتین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملک کے کئی تاریخی شہر اور مقامات تباہی کا نشانہ بنے۔
شامی وزیر ثقافت محمد الاحمد کا کہنا ہے کہ عجائب گھر کا دوبارہ کھلنا یہ پیغام دیتا ہے کہ ملک کا ثقافتی ورثہ دہشت گردی سے تباہ نہیں ہوا ہے۔
عجائب گھر کا صرف ایک حصہ عوام کے لیے کھولا گیا ہے، تاہم عجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حکام پورے عجائب گھر کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

chichawatni news

اپنا تبصرہ بھیجیں