UAE Urdu visa service

یو اے ای اردو ویزہ گائیڈ سروس – uae urdu visa guide service

دبئی ( یو اے ای اردو – 14 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) یواے ای اردو ڈاٹ کوم متحدہ عرب امارات کی ویزہ گائیڈ، اردو خبروں، ملازمت کے اشتہارات اور فلائٹس شیڈول اپڈیٹس سے متعلق سب سے بڑی اردو ویب سائٹ ہے۔ رواں برس اس کے آغاز کے بعد سے یو اے ای اردو نے خلیجی ممالک کی اردو نیوز ویب سائٹوں میں ایک منفرد مقام قائم کیا ہے۔

ہم آپ تک معلومات کیسے پہنچاتے ہیں؟

یو اے ای اردو ٹیم پاکستان ، دبئی اور شارجہ میں موجود ہے۔ ہم اپنے سوشل میڈیا پیج یو اے ای اردو فیس بک پر اپنے قارئین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو اپنی ٹیم کے سامنے رکھتے ہیں اور ماہرانہ رائے طلب کرتے ہیں۔ معلومات کے حصول کے لیے ہم وزارت خارجہ اور پاکستان ایمبیسی سے بھی رابطہ کرتے ہیں۔ اس طرح کسی بھی سوال کا جواب ہم ایک فیچر کی صورت میں مفصل طور پر تحریر کرتے ہیں۔ ملازمت کے اشتہارات ہم اس وقت تک پبلش نہیں کرتے جب تک کہ ہم متعلقہ کمپنی سے براہ راست تصدیق نہ کر لیں.

یو اے ای اردو ویزہ گائیڈ سروس کا آغاز

یو اے ای اردو ڈاٹ کوم کو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں مزید مقبول بنانے اور وزٹ یا سیاحتی ویزے کی تلاش میں سرگرداں پاکستانیوں کو No Profit No Loss کی بنیاد پر ایک مددگار پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ہم نے یو اے ای اردو ویزہ گائیڈ سروس کا آغاز کیا ہے. جس کی شرائط و ضوابط مندرجہ ذیل ہیں.

1. اس وقت جبکہ یہ تحریر لکھی جارہی ہے بروز منگل 14 ستمبر 2021 ، ابھی تک متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزوں کا سٹیٹس یہ ہے کہ فیملی کیٹیگری کے لیے منظور ہو رہے ہیں. 35 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا سنگل کیٹیگری کا ویزہ بھی منظور ہو رہا ہے، جبکہ کچھ ویزہ درخواستیں مسترد بھی ہوئی ہیں. 35 سال سے کم عمرافراد کے وزٹ ویزوں کی درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں. اس بارے میں ہماری ویب سائٹ پر کچھ تحریریں بھی موجود ہیں جو مزید تفصیلات فراہم کرتی ہیں.

یو اے ای سیاحتی ویزوں کے اجراء میں پاکستانی نظر انداز

یو اے ای وزٹ ویزہ اپروول میں غیر ضروری تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

یو اے ای “ڈن بیسڈ ویزہ” کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟

مندرجہ بالا معلومات کی روشنی میں وزٹ یا سیاحتی ویزہ منظوری کے چانسز ففٹی ففٹی ہیں. ویزہ مسترد ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات کے ادارے فیس واپس نہیں کرتے. اس لیے اگر ہم کسی ممبر کے لیے ویزہ اپلائی کریں گے تو اسے یہ بات ذہن نشین رکھنی ہوگی. ہم ویزہ مسترد ہونے کی صورت میں جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کے ذمہ دار نہیں ہو نگے. تاہم آپ کو ویزہ اپلائی کا ثبوت دیا جائے گا اور آپ اپنے ویزہ سٹیٹس کو متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں. اس بارے میں ہماری ویب سائٹ پر دو تحریریں پہلے سے موجود ہیں جو معاون ہو سکتی ہیں.

یو اے ای وزٹ ویزہ کا سٹیٹس کیسے چیک کریں؟

یو اے ای ریزیڈنشل ویزہ کا سٹیٹس کیسے چیک کریں؟

2. اس تحریر کی اشاعت کے ساتھ ہی یو اے ای اردو وٹس ایپ گروپ بنا دیا جائے گا جس کا لنک ہمارے فیس بک پیج پر شیئر کیا جائے گا. آپ اس گروپ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں. وٹس ایپ گروپ میں آپ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے جائیں گے اور ویزوں سے متعلق اپڈیٹس دی جائیں گی. خواتین وٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے سے قبل اپنے وٹس ایپ پروفائل میں نام اور پروفائل پکچر تبدیل کر لیں کیونکہ گروپ ممبرز کو ان دو چیزوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے.

3. وزٹ یا سیاحتی ویزہ اپلائی کرنے کے لیے درکار ڈاکیومنٹس میں شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ کی کاپی، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی کاپی اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر (سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ) شامل ہیں.

4. وزٹ یا سیاحتی ویزہ اپلائی کرنے کے لیے رقم پیشگی جمع کروانی ہو گی. جس کے لیے بینک اکاؤنٹ وٹس ایپ گروپ میں فراہم کر دیا جائے گا. مزید تفصیلات کے لیے آپ ہمارے وٹس ایپ گروپ میں میسیج کر سکتے ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے