uae opens visit visa for pakistanis

ویکسینیٹڈ پاکستانی اب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں – uae urdu

دبئی ( یو اے ای اردو – 29 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے سفری پابندیوں کے شکار تمام ممالک کے مسافروں کو خوشخبری سنا دی ہے. یو اے ای اب تمام ممالک سے سیاحوں کو آنے کی اجازت دے گا جنہوں نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر لی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین مندرجہ ذیل ہیں اور یو اے ای میں بھی قابل قبول ہیں.

  1. سپوتنک وی
  2. جانسن اور جانسن
  3. موڈرنا
  4. نووایکس
  5. آکسفورڈ یونی ایسٹرا زینیکا
  6. فائزر بائیو ٹیک
  7. سائنوفارم
  8. سائنو ویک

متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام نے سنیچر کے روز اعلان کیا ہے کہ نئی ہدایات ان ممالک کے سیاحتی ویزا رکھنے والے مسافروں پر بھی لاگو ہوتی ہیں جن کے لیے متحدہ عرب امارات نے سفری پابندیوں کا اعلان کر رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ویزہ اوپننگ کی نئی ہدایت 30 اگست سے لاگو ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے پر آنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات صرف ان پاکستانی مسافروں کی کرونا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ قبول کرے گا جس میں تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ دیا گیا ہو۔ اور وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی منظور شدہ لیبارٹری سے ہو۔

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جو مسافر سیاحتی ویزے رکھتے ہیں ان کو نادرہ سے حاصل کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہو گی. یہ سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق ہو گا کہ مسافر پاکستان میں ویکسین لگوا چکا ہے.

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

ابوظہبی آنے والے سیاح آئی سی اے کی ویب سائٹ یا الحوسن ایپ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں تاکہ وہ ان تمام سہولتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں جو کہ متحدہ عرب امارات میں ویکسینیٹڈ افراد کو حاصل ہیں. تاہم الحوسن ایپ پر رجسٹریشن آپشنل ہے جس کا سیاحتی ویزے سے کوئی تعلق نہیں.دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

Uae embassy pk tweet

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے