uae visa issue for under 35 age

23 سالہ پاکستانی منیب یو اے ای وزٹ ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب

شارجہ ( یو اے ای اردو – 19 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ پاکستانی شہریوں پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان تو کر دیا لیکن ویزہ اپلائی کرنے والے بیشتر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں، کچھ پندرہ دن بعد بھی ان پراگریس ہیں. جبکہ 35 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے ٹریول ایجنٹس کا مشورہ ہے کہ ابھی اپلائی نہ کریں کیونکہ ویزہ کے مسترد ہونے کا چانس بہت زیادہ ہے. ایسی صورتحال میں سب سے زیادہ فائدہ وہ ٹریول ایجنٹس اٹھا رہے ہیں جو ڈن بیسڈ ویزہ کا دعوی اور وعدہ کرتے ہیں.

اس حوالے سے ہم اپنے ممبرز کے تجربات براہ راست آپ سے شیئر کر رہے ہیں. یو اے ای اردو وٹس ایپ گروپ میں موجود ایک ممبر منیب اللہ خلجی ہیں جو حال ہی میں پشاور باچا خان ایئرپورٹ سے شارجہ پہنچے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ دبئی میں موجود ان کے بھائی نے ان کے لیے ڈن بیس پہ ویزہ اپلائی کیا تھا اور 24 گھنٹے میں منظور ہو گیا.

uae visa issue for under 35 age

منیب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ ان کو یہ ویزہ 1800 اماراتی درہم یعنی بیاسی ہزار پاکستانی روپے میں پڑا کیونکہ ان کے بھائی نے جس سے ویزہ لیا وہ ڈن بیسڈ تھا. واضح رہے کہ کچھ ٹریول ایجنٹس ڈن بیسڈ پہ ویزہ منظور کروا کے دیتے ہیں اور پیسے بعد میں لیتے ہیں. یہ ایک اچھا خاصا کاروبار ہے. اگر ویزہ منظور نہ ہو تو ٹریول ایجنٹ کو ویزہ کی فیس بھگتنا پڑتی ہے. اگر منظور ہو گیا تو وہ طے کردہ اپنی مرضی کی رقم وصول کرتا ہے. جیسا کہ منیب اللہ کے کیس میں ہوا. ان کو 18000 روپے میں ملنے والا وزٹ ویزہ 82000 روپے میں پڑا.

uae visa issue for under 35

ڈن بیس پہ ویزہ اپلائی کرنا چاہئے یا نہیں اور اس کے کیا فوائد ہیں. اس پر ہماری یہ تحریر پڑھیے:

اگر یو اے ای وزٹ ویزہ منظور نہیں ہو رہا تو کیا ڈن بیسڈ ویزہ بہتر متبادل ہے؟

تاہم امیگریشن ماہرین کا مشورہ یہی ہے کہ ڈن بیسڈ ویزہ حاصل کرنے سے گریز کیا جائے. کیونکہ ہر ٹریول ایجنٹ اتنا ایکسپرٹ نہیں ہوتا اور بیشتر ٹریول ایجنٹس ایسے حربے اختیار کرتے ہیں جس سے مسافر کا ویزہ تو نکل آتا ہے لیکن اسے ایئرپورٹ پر بورڈنگ کی اجازت نہیں ملتی. ماہرین کو توقع ہے کہ انڈر 35 کے لیے وزٹ ویزوں کا مسئلہ اکتوبر کے شروع میں حل ہونے کی توقع ہے. لہذا جہاں اتنا انتظار کیا ہے وہاں دو ہفتے مزید رک جائیں اور اضافی خرچہ کرنے سے بچیں.

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے