دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ ) امارات نے فری لانسرز کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ہے، فری لانسرز اب یو اے ای گرین ریزیڈنس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
امارات حکومت نے فری لانسرز اور خود کے لیے کام کرنے والے (سیلف ایمپلوئڈ) افراد کے لیے سپانسر اور آجر کے بغیر پانچ سال کی ریزیڈنسی کا اعلان کیا ہے۔
اس کے لیے انھیں صرف ہیومن ریسورس کی وزارت سے پرمٹ لینا ہو گا اور ان کی سالانہ آمدنی تین لاکھ ساٹھ ہزار سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اسی قسم کے فوائد سرمایہ کار یا پارٹنر کو بھی حاصل ہوں گے۔
اس نئے نظام کا اعلان پیر کو کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے:
متحدہ عرب امارات کے ویزا نظام میں مزید آسانیاں