ساہیوال (یو اے ای اردو ڈاٹ کوم – 21 اگست 2021 – شہریار بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال نے آل پاکستان لٹریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، مقابلوں کا اہتمام شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان نے کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اسماء قاسم نے شارٹ سٹوری میں پہلی اور محمد روشان الحق نے تصویری کہانی میں دوسری، قمر منیر اظہر نے صحافت اور 100لفظی کہانی میں بھی دوسری جبکہ اظہار الحق نے 6 لفظی کہانی اور سید فاروق شاہ نے انگریزی شاعری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس طرح یونیورسٹی آف ساہیوال نے ان مقابلوں میں سب سے زیادہ 6 پوزیشنز حاصل کر کے اوور آل مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف مبشر سعید اور سیکرٹری ڈاکٹر شافعہ افتحار نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی ھے اور ان کی کامیابی کو یونیورسٹی آف ساہیوال کے لئے ایک اعزاز قرار دیا ھے۔