uae urdu news

نہاتا ہی نہیں، خاتون شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

ممبئی (یواےای اردو) والدین بچپن سے ہی اپنے بچوں کو صاف ستھرائی کی ترغیب دینا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ صفائی دراصل ایک خوبصورت شخصیت کو سامنے لے کر آتی ہے تاہم کچھ لوگوں کو نہ نہانے کی بری عادت بچپن سے ہی پڑ جاتی ہے جس سے دوسرے لوگوں کو کراہت ہوتی ہے.
ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں سامنے آیا ہے، بھارت میں ایک خاتون اپنے شوہر کے نہ نہانے کی عادت سے تنگ آ کر طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کی رہائشی ایک 23 سالہ خاتون شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی اور موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر نہ تو شیو بناتا ہے اور نہ ہی ہفتہ بھر نہاتا ہے۔
عدالت نے جوڑے کو چھ ماہ کیلئے الگ الگ رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد ان کے طلاق کے معاملے کو نپٹایا جائے گا۔ ان کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی جو کہ گھر والوں کی پسند تھی۔
اپنی درخواست میں خاتون نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر سات سے آٹھ دن تک نہ تو نہاتا ہے اور نہ ہی اپنی داڑھی بناتا ہے اور بدبو کو چھپانے کیلئے پرفیوم کا استعمال کرتا ہے ۔ خاتون کو اپنے شوہر کے اس عمل سے کراہت ہوتی ہے. خاتون کا تعلق بھوپال کے قریبی علاقے بری گڑھ سے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں