pia tweet

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے راس الخیمہ کے لیے بھی فلائٹس شروع کر دیں – uae urdu

راس الخیمہ ( یو اے ای اردو – 28 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے لیے بھی فلائٹس شروع کر دی ہیں۔ پاکستان کی قومی کیریئر نے 28 اگست سے اسلام آباد ، پشاور ، لاہور اور کراچی سے راس الخیمہ کے لیے پروازیں شروع کی ہیں۔ پی آئی اے کے اس اقدام سے آبائی ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو اپنی ملازمتیں دوبارہ شروع کرنے اور اپنے خاندانوں میں شامل ہونے کے لیے بڑا ریلیف ملے گا۔

pia tweet about uae flights

جب سے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کے داخلے کی پابندیوں میں نرمی کی ہے اور وزٹ ویزہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، پی آئی اے اپنی آپریشنل صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں داخلے سے قبل کی شرائط میں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی پیشگی منظوری ، منفی پی سی آر ٹیسٹ 48 گھنٹے کی توثیق کے ساتھ ، اور پرواز کے روانگی سے چھ گھنٹے قبل ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔

پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں

آئی سی اے اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

جی ڈی آر ایف اے میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے راس الخیمہ میں ایک اچھا موقع دیکھا کیونکہ اس وقت پاکستان سے متحدہ عرب امارات ہوائی سفر کی بہت مانگ ہے۔ ہم اس طلب کو پورا کرنے کے لیے بڑے طیارے بوئنگ 777 کو تعینات کر رہے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد ، پشاور ، لاہور ، کراچی اور سیالکوٹ سے شارجہ روانگی کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔