uae urdu facebook members comments

یو اے ای “ڈن بیسڈ ویزہ” کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 7 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے وزٹ ویزہ درخواستوں کی منظوری میں سست روی سے مارکیٹ میں کئی افواہیں گردش کر رہی ہے. ان میں سے ایک ڈن بیسڈ ویزہ ہے جس کے لیے ٹریول ایجنٹ اضافی رقم تقریبا 55 ہزار سے ساٹھ ہزار روپے وصول کر رہے ہیں. لیکن سوال یہ ہے کہ ڈن بیسڈ ویزے میں کتنی حقیقت ہے اور کیا یہ ہوتا بھی ہے یا نہیں.

جواب: اس سلسلے میں ہم نے کچھ ماہرین اور ٹریول اینجنٹس سے بات کی ہے. زیادہ تر نے ڈن بیسڈ ویزہ کو افسانہ قرار دیا ہے اور اس کی نفی کی ہے.

لالہ جی انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹوورز کے چیف ایگزیکٹو لالہ سہیل کا کہنا ہے کہ مسافر کسی بھی ٹریول ایجنٹ سے ڈن بیسڈ ویزہ نہ نکلوائیں. ہوتا یوں ہے کہ کچھ ٹریول ایجنٹس فیملی وزٹ ڈال کے ویزہ اپروو کروا دیتے ہیں. لیکن ایئرپورٹ پر ایسے مسافروں کو روک لیا جاتا ہے. کیونکہ ان کے ویزے کے اوپر فیملی وزٹ لکھا ہوتا ہے. ایسی صورت میں سنگل ٹریولر کو بورڈنگ کی اجازت نہیں ملتی.

یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ جس ٹریول ایجنٹ نے ڈن بیسڈ ویزہ 55 ہزار روپے لے کر نکلوا کے دیا اس نے ویزے کے اوپر ویزہ ٹائپ فیملی کو مٹا کر سنگل لکھ دیا اور ویزہ ہولڈر کو اندھیرے میں رکھا جسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حقیقت کا پتہ چلا. ایسی صورت میں وزٹ ویزہ پر لگے 55 ہزار روپے بھی ضائع ہوئے اور ایئر ٹکٹ بھی ضائع ہوا.

لہذا اصل مسئلہ ویزے کا نہیں، کچھ ٹریول ایجنٹ مختلف ہتھکنڈوں سے وزٹ ویزہ نکلوا بھی دیتے ہیں. اصل مسئلہ ٹریولنگ کا ہے جس کی ایسے مسافروں کو اجازت نہیں ملتی اور ایئرپورٹ پر اعتراض سامنے آ جاتا ہے.

کیا دبئی میں بیٹھے ٹریول اینجنٹس سرکاری اداروں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں؟

اگر ڈن بیسڈ ویزہ میں کوئی سچائی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کی متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں تک رسائی ہے. لیکن ماہرین نے اس بات کو خارج از امکان قرار دیا ہے کہ دبئی میں بیٹھے ٹریول ایجنٹس یو اے ای کے سرکاری اداروں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں. ویزہ کی اپروول کا حتمی فیصلہ یو اے ای گورنمنٹ ہی کرتی ہے اور کوئی بھی ٹریول ایجنٹ اس کی گارنٹی نہیں دے سکتا. یو اے ای گورنمنٹ کے اندرونی معاملات تک رسائی اتنی آسان نہیں.

متحدہ عرب امارات کی حکومت جب ویزے کی درخواست مسترد کرتی ہے تو کوئی نہ کوئی وجہ بھی سامنے آتی ہے. اسی وجہ کو بنیاد بنا کر ٹریول ایجنٹس مسافر کو ڈن بیسڈ ویزہ کے لیے لی گئی رقم کی واپسی سے انکار کر دیتے ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے