Expo 2020 Dubai passport

ایکسپو 2020 دبئی پاسپورٹ کیا ہے اور کتنے درہم میں کہاں سے ملے گا؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 14 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے زرد رنگ کا ایکسپو 2020 دبئی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے جس کی مدد سے دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاح ایکسپو میں شامل تمام ممالک کے پویلین کی سیر کر سکیں گے.

20 اماراتی درہم کی قیمت میں ملنے والا ایکسپو 2020 دبئی پاسپورٹ ایکسپو سائٹ کے پار واقع تمام آفیشل ایکسپو 2020 دبئی اسٹورز پر خریداری کے لیے دستیاب ہے ، اس کے علاوہ ایکسپو 2020 پاسپورٹ دبئی ایئر پورٹس کے ٹرمینل 3 اور کچھ آن لائن سٹورز پر بھی دستیاب ہے.

یو اے ای کا یہ خصوصی پاسپورٹ ماضی میں بھی لانچ کیا گیا تھا۔ تب سے یہ زائرین کے لیے ایکسپو کی سب سے مشہور یادگار بن گیا ہے کیونکہ اسے ہر پویلین سے مہر ملتی ہے. ماضی کو حال سے جوڑتے ہوئے ایکسپو 2020 دبئی پاسپورٹ کے 50 صفحات پر مشتمل کتابچے میں تھیمیٹک پویلینز کے ڈیزائن، مشہور مقامات اور تصاویر بھی ہیں.

یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی ایکسپو 2020 دبئی 200 سے زائد شرکاء کو متحد کرے گی جن میں 191 ممالک کے ساتھ ساتھ کاروباری ، کثیرالجہتی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے شامل ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے