Pakistani winner in Mahzooz

محزوز قرعہ اندازی کیا ہے اور آپ اس میں کس طرح شامل ہو سکتے ہیں؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 4 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) پچھلے ہفتے ہونے والی محزوز براہ راست قرعہ اندازی میں ایک بے روزگار پاکستانی نے دس لاکھ اماراتی درہم جیت لیے. خوش قسمت پاکستانی نے یہ انعام اپنی سالگرہ کے دن جیتا. اگر آپ بھی محزوز قرعہ اندازی کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے.

محزوز قرعہ اندازی کیا ہے؟

محزوز واحد ہفتہ وار براہ راست قرعہ اندازی ہے جو خلیج تعاون کونسل سے منظور شدہ ہے. محزوز قرعہ اندازی کے کھیل میں حصہ لینے والے افراد کوخوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ہر ہفتے ونزز لاکھوں درہم جیت کر اپنی قسمت بدلتے ہیں۔ تیز ترین رسائی کے لیے محزوز کی گوگل پلے سٹور اور ایپل پلے سٹور پر موجود ایپلیکیشن استعمال کریں.

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا تعارف

خلیج تعاون کونسل ایک علاقائی حکومتی، سیاسی اور اقتصادی اتحاد ہے جو بحرین ، کویت ، عمان ، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ممالک پر مشتمل ہے.

محزوز قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا طریقہ کار کیا ہے؟

محزوز قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے محزوز ویب سائٹ پر جائیں اور اکاؤنٹ بنا کر رجسٹر ہوجائیں، آپ پانی کی ایک بوتل خرید کر محزوز قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ خریدی گئی پانی کی ہر بوتل جس کی قیمت 35 اماراتی درہم ہوتی ہے، آپ کو قرعہ اندازی میں ایک لائن کے لیے اہلیت فراہم کرتی ہے. آپ کی طرف سے جمع کروائی گئی رقم محزوز اپنے کمیونٹی پارٹنرز کے ذریعے ضرورت مندوں کو بھجوا دیتا ہے.

زیادہ سے زیادہ انعامی رقم کتنی ہوتی ہے؟

انعامی رقم کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کو دیے گئے 6 نمبروں میں سے کتنے نمبر انعامی نمبروں سے میچ ہوتے ہیں. قرعہ اندازی ایک ڈرا مشین کے ذریعے لائیو کی جاتی ہے.

اگر آپ کے 6 میں سے 6 نمبر انعامی نمبروں سے میچ ہوگئے تو آپ سب سے بڑا انعام جیک پاٹ جیت جاتے ہیں اور آپ کم از کم پچاس ملین اماراتی درہم کا انعام اس قرعہ اندازی کے 6 میں سے 6 فاتحوں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔

اگر آپ کے 6 میں سے 5 نمبر انعامی نمبروں سے میچ ہو گئے تو آپ کم از کم ایک ملین درہم کا انعام 6 میں سے 5 جیتنے والوں کے ساتھ بانٹیں گے۔ کھلاڑیوں کی شرکت کی بنیاد پر انعام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کے 6 میں سے 4 نمبر انعامی نمبروں سے میچ ہو گئے تو آپ کو کم از کم ایک ہزار اماراتی درہم کا نقد انعام ملے گا. ان انعامات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے.

اگر آپ کے 6 میں سے 3 نمبر انعامی نمبروں سے میچ ہو گئے تو آپ کو کم از کم 35 اماراتی درہم کا نقد انعام ملے گا. چھوٹے انعامات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے