Girl thinking about flights

اِن باؤنڈ ، آؤٹ باؤنڈ اور ڈومیسٹک فلائٹس میں کیا فرق ہے؟

دبئی (یو اے ای اردو – 8 اگست 2021 – زوہیب بٹ، ارشد فاروق بٹ) اِن باؤنڈ ، آؤٹ باؤنڈ اور ڈومیسٹک فلائٹس کی اصطلاحات اکثر ایئرلائنز کے فلائٹس شیڈول میں دیکھنے کو ملتی ہیں. آئیے ان میں فرق کو سمجھتے ہیں.

اگر آپ پاکستان میں ہیں اور مستقل وہیں رہ رہے ہیں یعنی پاکستان ہی کے باشندے ہیں اور کسی دوسرے ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ آؤٹ باؤنڈ فلائٹ میں سفر کریں گے. جب آپ دوسرے ملک کے دورے سے واپس آئیں گے تو یہ فلائٹ اِن باؤنڈ فلائٹ کہلائے گی. جبکہ ڈومیسٹک فلائٹ اندرون ملک سفر کو کہتے ہیں مثلا لاہور سے کراچی، یا کراچی سے اسلام آباد فلائٹ ڈومیسٹک فلائٹ کہلائے گی.

حاصل کلام:
آؤٹ باؤنڈ فلائٹ اپنے ملک سے دوسرے ملک سفر پر جانا، اِن باؤنڈ فلائٹ دوسرے ملک سے اپنے ملک واپس آنا اور ڈومیسٹک فلائٹ اندرون ملک ایک شہر سے دوسرے شہر میں پرواز کو کہتے ہیں.

——————————-

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے