Pakistanis in Dubai

دبئی میں یوم خواتین کے حوالے سے تقریبات کاسلسلہ جاری

دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ ) دنیا بھر میں یوم خواتین بھر پور انداز میں منایا جاتا ہے. دبئ میں بھی یوم خواتین کے حوالے سے تقریبات کاسلسلہ جاری ہے. پاکستانیز ان دبئی سوشل میڈیا گروپ کی جانب سے عورتوں کا عالمی دن پرجوش طریقے سے منایا جا رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے عورتوں کا عالمی دن دبئی کے مقامی ہوٹل میں منایا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسن افضل خان اورانکی اہلیہ سیتوت افضل خان تھی۔ تقریب میں متحدہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسن افضل خان نے پاکستانییز ان دبئی کی ٹیم کوبہترین تقریب منعقد کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا پاکستان گورنمنٹ نے وویمن ایمپاورمنٹ پر بہت اچھے اقدام کیے اور ہمیں اس پر مل کے کام کرنا ہے تاکہ ہم اپنی خواتین کو انکا جائز حق دلا سکیں۔

پاکستانیز ان دبی کی ٹیم میں ناصر بنگش ، عمرفاروق ، فاہد شاہد ، زوہیب بنیل ، ردا ارسلان، نور ، ریجہ ، عادل ، سید افتخار ، ولید ،نصر گل زمان شامل تھے جبکہ پروگرام کے شرکاء میں معروف شاعر شہاب الدین شہاب ، ڈسکور پاکستان کے ڈائیریکٹر آپریشن طارق چوہدری ، بزنس مین نصیر احمد ، ارسلان ملک ، حنا سلیم ، مصباح شہاب، فریحہ کامران ، امجد علی ، نورالصباح , کرن ، ریشماں، زرتاشی، حنا سفیان، حنا معین، عظمہ جہانگیر نے خصوصی شرکت کی.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔